رام بن//خوراک ، سول سپلائز اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج میترا رام بن میں 3.25کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گجر اور بکروال بوائز ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقعہ پر وائس چیئرمین برائے گجر و بکروال ڈیولپمنٹ بورڈ گلزار احمد کھٹانہ اور ایم ایل اے رام بن نیلم لنگے بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت قبائلی طبقے اور سماج کے دیگر پسماندہ لوگوں کی ترقی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ا س حوالے ایک کلیدی رول ادا کرسکتی ہے اور اس طبقے کے لوگوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہئیں۔انہوں نے ضلع رام بن کے مستحق لوگوں کے لئے مزید پانچ ہزار بی پی ایل راشن کارڈ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام 46بشمول 23 نئے گجر و بکروال ہوسٹلوں کو رہائشی سکولوں میں تبدیل کیا جائے گا جہاں 4400 طلاب مستفید ہوں گے۔وزیر نے ایم ایل اے رام بن سے کہا کہ وہ ضلع میں 120 راشن دکانیں کھولنے کے لئے مناسب مقامات کی نشاندہی کے عمل پر نظر گزر رکھیں تاکہ غریب لوگوں کو فائدہ مل سکیں۔چودھری ذوالفقار علی نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ گرلز ہوسٹل تعمیر کرنے کے لئے اراضی کی نشاندہی کریںاور قبائلی طبقے کے لئے شلٹر شیڈس کی تعمیر کو بھی یقینی بنائیں ۔وی سی گجر بکروال ترقیاتی بورڈ گلزار احمد کھٹانہ نے قبائلی طبقے کے لئے حکومت کے اقدامات کی سراہنا کی۔ایم ایل اے رام بن نے اپنے خطاب میں عوامی نوعیت کے کئی معاملات اُجاگر کئے جن میں گڑی سپی طبقے کے لئے سکالر شپ دینا ، رام بن میں ایچ پی گیس ایجنسی کھولنا ، فیئر پرائس دکانیں کھولنے جیسے معاملا ت شامل تھے۔اس موقعہ پر کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔