پونچھ// ممبر ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدلغنی نے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکس ای این پرویز احمد اور اے ای سکندر چوہدری کی موجودگی میں دیہری تا مڈل سکول سڑک پر تارکول بچھانے کے کام کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ بی ڈی سی پونچھ چوہدری جمیل کوہلی ، بی ڈی سی سائیں بابا ننگالی صاحب چوہدری نذیر حسین اور سرپنچ حاجی شریف موجود رہے ۔مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں ترقیاتی منصوبوں کو زمینی سطح پر مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہے جس کا نتیجہ عوام کے سامنے ہے۔انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ علاقہ میں دیگر تعمیراتی کام بھی انجام دیئے جائیں گے۔چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ انھوں نے خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کیا ہوا ہے اور وہ خاموشی سے اپنا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو ہر موقع پر انکو عزت و محبت سے نوازتے ہیں۔بی ڈی سی سائیں بابا ننگالی صاحب چوہدری نذیر حسین نے کہا کہ ہم آج بھی ترقی کے اس دور سے گزر رہے ہیں جب دنیا چاند پر پہنچ جر وہاں آبادکاری کی سوچ رہی ہے اور ہم اج بھی زمینی سطح پر ترقی میں پسماندہ ہیں یہ وجہ ہمیں بہتر اور اچھی سیاسی قیادت کا نہ ملنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد عوام کو ترقی کا نیا دور دکھائیں گے۔اس موقعہ پر ،کانگریس کے ضلع جنرل سیکرٹری گلزار جٹ، ایڈوکیٹ ظفر اقبال ، سرپنچ کھڑی حاجی اسماعیل اور دیگر معززین بھی موجود رہے عوام کھڑی کرماڑہ نے چوہدری عبدلغنی کا والہانہ استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔