اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ ضلع کے پہرو پیٹھ لنگیٹ علاقہ میں اتوار کی دو پہر کو قریب 20خواتین اس وقت زخمی ہوئیں جب وہا ں ایک مکان میں چھت گر گیا جس میں وہ مذہبی اجتماع کے لئے جمع تھیں۔ایک سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ پہرو پیٹھ گائو ں کی 50سے زائد خواتین ایک مقامی گھر کی دوسری منزل پر ایک دینی اجتماع کے لئے جمع ہوئی تھیں جس دوران اچانک اس کمرے چھت گر گئی اور اس کمرے میں خواتین دب گئیں تاہم ان کی چیخ و پکار ے بعد مقامی لوگ جمع ہوئے اور بچائو کارروائی شروع کر کے تمام خواتین کو نکالا جن میں 20زخمی خواتین کو فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر چوگل اور ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج کے لئے دا خل کیاگیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں زخمی خواتین کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔