رام بن //فوج کی جانب سے ضلع کے دچھن علاقہ میں نوجوانوں میں پیشہ وارانہ ہنر کا اضافہ کرنے کے لئے کارپینٹری کورس کا انعقاد کیا گیا ۔کورس کا انعقاد 09 جولائی سے 25 جولائی 2018 تک منعقد کیا گیا، تاکہ ہنر مندو ں اور غیر ہنر مندوں کے درمیان خلیج کو کم کیا جا سکے۔ کورس میں ضلع کے مُختلف دیہاتوں کے18نوجوانوں نے شرکت کی۔ کورس کے دوران تھیوری کے کلاسوں کے علاوہ پریکٹکل تربیت پر زور دیا گیا ۔اس کورس کا مقصد انکے ہنر کو بڑھاوا دینا او انہیں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لائق بنانا تھا اور قوم کی تعمیر میں انہیں اپنا کردار نبھانے کا موقعہ فراہم کرنا تھا ۔اس موقعہ پر دچھن کے سرپنچ نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام شروع کرنے پر انکا تحسین ادا کیا اور کہا کہ اس سے یقینی طور ضلع کے نوجوانوں کو اپن اروزگار تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔