سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے قصبہ کھل نورآباد تلوان پورہ کے لوگ پچھلے دو مہینوں سے بجلی سپلائی سے محروم ہیں۔گائوں میں نصب بجلی ٹرانسفارمر 2ماہ قبل خراب ہوگیا اور محکمہ کی جانب سے اگرچہ ٹرانسفارمر کو ایک بار محکمہ نے ٹھیک کر کے نصب کیا گیا لیکن نصب کرنے کے دوران ہی ٹرانسفارمر دوبارہ خراب ہوا ۔آبادی کے مطابق کے متعلقہ حکام نے کئی بار یقین دلایا کہ آپ کو ایک نیا 100کے وی بی ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے گا لیکن ابھی تک وہ ٹرانسفارمرنہیں ملا اور بستی گھپ اندھیرے میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کے بچے بھی طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہیں۔ صارفین کا کہناہے ’’ ہم نے اس ضمن میںکئی بار ایگزیکٹیو انجینئر دمحال ہانجی پورہ سے درخواست کی لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیںکی ‘‘۔ علاقے کی اوقات کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کولگام سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔