بانہال // اتوار کو جنوبی کشمیر میں ہوئی ہلاکتوں کے خلاف دو روز تک مکمل بند رہنے کے بعد بدھ کو بانہال میں دکانیں اور سرکاری اور غیر سرکاری سکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں اور معمول کی سرگرمیاں دو روز تک ٹھپ رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔ کلصبح سے ہی معمول کا کاروبار اور سکول دوبارہ کھل گئے اور دو روز سے قصبہ بانہال میں ماند پڑی چہل پہل دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔