سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 317 حاملہ خواتین نے مفت ایمبولنس سروس کا استعمال کیا ، جن میں 57حاملہ خواتین نے ایمبولنس گاڑیوں میں ہی بچوں کو جنم دیا ۔ جموں و کشمیر میں مفت سرکاری ایمبولنس سروس108کے ریجنل منیجر مشتاق احمد نے بتایا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران مجموعی طور پر 317حاملہ خواتین نے مفت ایمبولنس سروس کا استعمال کیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مفت ایمبولنس سروس استعمال کرنے والی حاملہ خواتین میں 261جموں جبکہ 56کشمیر صوبے سے تعلق رکھتی تھیں۔ تفصیلات دیتے ہوئے ریجنل منیجر نے بتایا کہ کشمیر ایمبولنس کا فائدہ اٹھانے والی56خواتین میں اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 5، بارہمولہ میں 6، بڈگام میں 5، گاندربل میں 13، کولگام میں 4، کپوارہ میں 13، پلوامہ میں 1، شوپیان میں 5 جبکہ سرینگر میں 3خواتین نے سروس کا فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے 261خواتین میں ڈوڈہ میں 35، جموں میں23، کٹھوعہ میں 33، کشتواڑ میں 19،پونچھ میں 4، راجوری میں 27، رام بن میں 22، ریاسی میں 23 ، سانبہ میں 11جبکہ ادھمپور میں 64خواتین نے سروسز کا فائدہ اٹھایا ہے۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران 57حاملہ خواتین نے ایمبولنس گاڑی میں ہی بچوں کو جن دیا ہے جن میں بڈگام میں1، گاندربل میں6، کولگام میں 1، شوپیان میں 1، سرینگر میں 1، ڈوڈہ میں 5، جموں میں 2،کشتواڑ میں4، پونچھ میں 1، راجوری میں8،رام بن میں 5، ریاسی میں 6، سانبہ میں 2 جبکہ ادھمپور میں 14خواتین نے ایمبولنس گاڑیوں میں ہی بچوں کو جنم دیا ہے۔ اسطرح مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں 5896حاملہ خواتین نے ایمبولنس سروس کا استعمال کیا ہے جن میں اننت ناگ میں348،بڈگام میں 381،بانڈی پورہ میں276، بارہمولہ میں 220، گاندربل میں 236، کولگام میں 292، کپوارہ میں485، پلوامہ میں 89، شوپیان میں 114، سرینگر میں 137، ڈوڈہ میں255، جموں میں 221، کٹھوعہ میں331، کشتواڑ میں248، پونچھ میں 326،راجوری میں519، رام بن میں 322، ریاسی میں 310، سانبہ میں232اور ادھمپور کی 554حاملہ خواتین شامل ہے۔
۔3روز بعد متاثرین میں کمی
کوئی فوتیدگی نہیں، 105معاملات کا اضافہ
پرویز احمد
سرینگر //تین دنوں تک مسلسل اضافہ کے بعد پیر کو تشخیصی ٹیسٹوں میں کمی کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ پیر کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 50ہزار 381ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4مسافروں سمیت مزید 105افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4407ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 مسافروں سمیت مزید105افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیںجن میں30جموں جبکہ 75کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے105افراد میں2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ73افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 75متاثرین میں سرینگر میں48، بارہمولہ میں4،بڈگام میں9،پلوامہ میں2،کپوارہ میں3،اننت ناگ میں0،بانڈی پورہ میں 1،گاندربل میں 2،کولگام میں 6 اور شوپیان میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے ۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 2ہزار 248ہوگئی ہے ۔ کشمیر صوبے میں مسلسل ساتویں روز بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2241بنی ہوئی ہے۔ جموںصوبے میں پیر کو مزید 30افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیںجن میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 28افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ جموں صوبے کے6اضلاع میں 24افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ ادھمپور،کٹھوعہ، سانبہ، اورپونچھ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔جموں صوبے کے 30متاثرین میں ضلع جموں میں6، راجوری میں1، ڈوڈہ میں14،کشتواڑ میں,5ریاسی میں 3جبکہ رام بن میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار کا ہندسہ پار کرکے 1لاکھ 23ہزار975تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں پیر کو ایک مرتبی پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2166ہوگئی ہے۔
ملک میں43000 کورونا مثبت ،380ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی // گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 42,909 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ری کوری کی شرح 97.51 فیصد ہو گئی ہے ۔اتوار کو ملک میں 31 لاکھ 14 ہزار 696 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 63 کروڑ 43 لاکھ 81 ہزار 358 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42909 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 939 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 34 ہزار 763 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 23 ہزار 405 ہو گئی ہے ۔اسی عرصے میں فعال کیسز 7766 بڑھ کر تین لاکھ 76 ہزار 324 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 380 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 438210 تک پہنچ گئی ہے ۔