دنیا میں ہر دم سڑک حادثات ک بڑھتاقہر بلوچستان اور پیرو میں 2مسافر گاڑیاں کھائیوں میں جا گریں،بالترتیب 40اور24مسافرلقمہءاجل

اسلام آباد// پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اتوار کی صبح ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان کیحکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی ا?نے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بیلہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔افسران کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ متاثرین کو نکالنے کے لیے امدادی اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں اور بس میں تقریباً50 کے قریب مسافر سوار تھے۔مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون اور ایک بچے سمیت تین افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔(یو این آئی)

لیما (پیرو//پیرو کے شمالی علاقے میں ہفتے کی صبح ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک بس ، جس میں 60 مسافر سوار تھے، پہاڑ سے نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 24 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقامی میڈیا کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔پیرو کی ٹرانسپورٹ سپروائزری ایجنسی (ایس یو ٹی آر اے این) نے ایک بیان میں حادثے کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ یہ حادثہ پیرو کے شمال میں ال الٹو ضلع میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق بس پیرو کے دارالحکومت لیما سے ایکواڈور کی سرحد کے قریب واقع تمبیس علاقے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ اسی وقت یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا۔پولیس فی الحال حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ایس یو ٹی آر اے این نے کہا کہ پیرو میں سڑک کے حادثات عام ہیں، بہت سے ڈرائیور سڑکوں پر اور مناسب تربیت کے بغیر گاڑیاں چلاتے ہیں۔ اس سے قبل سال 2021 میں اینڈیز کے پہاڑوں میں ایک بس کے ہائی وے سے گرنے سے 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔(یو این آئی)