واشنگٹن / دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وباکا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس مہلک وباسے اب تک جہاں 23.93 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے، وہیں اس کی زدمیں آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 10.85 کروڑکے پارہوچکی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکینز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر10 کروڑ85 لاکھ 21 ہزار 312 ہوگئی ہے اور جہاں 23 لاکھ 93 ہزار 571 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہیں چھ کروڑ آٹھ لاکھ 20 ہزار 741 لوگ اس وائرس کے انفیکشن سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔عالمی سپر پاور امریکہ میں کورونا کے سبب ہنگامہ جاری ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2.75 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے، جب کہ چار لاکھ 84 ہزار 200 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 40.39 لاکھ ہوگئی ہے اور 117128 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔روس میں کورونا سے 40.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 78403 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں 34.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 80955 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 30.56 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 64747 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 27.10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 93356 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے اب تک تقریباً 25.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27377 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 23.36 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 64831 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا سے اب تک 21.90 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔