واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں 3.81 کروڑ سے زیادہ افراد جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 10.08 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 38،130،829 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،086،156 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جان لیوا وائرس سے بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 215،082 مریض ہلاک اور78،56،042 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 63،509 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سیمتاثرین کی تعداد 72،39،389 ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کے جاری تازہ تراین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 82،68،76 سرگرم کیسز ہیں ، جبکہ اب تک 63،01،927 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ وزارات کے جاری تازہ تراین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 82،68،76 سرگرم کیسز ہیں ، جبکہ اب تک 63،01،927 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.03 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.50 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونامتاثرین کی تعداد 13.18 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 22،834 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کولمبیا میں 9.24 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 28،141 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ 19 کے بعد سے 9.17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 24،572 مریض اپنی زندگیوں کو گنواچکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 8.96 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس کی گرفت میں آچکے ہیں اور 33،204 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک اس وائرس سے 8.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 33،419 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میکسیکو میں کورونا سے اب تک 8.25 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 33،419 ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 7.98 لاکھ سے زیادہ افراد وبا کی گرفت میں آچکے ہیں اور 32،982 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 6.94 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 18،028 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 6.37 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43،108 افراد ہلاک۔ ایران میں 5.08 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 29،070 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔چلی میں کورونا سے 4.84 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 13،396 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا متاثرین کی تعداد 4.09 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 9،970 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 3.81 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،577 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور36،246 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فلپائن میں کورونا سے 3.44 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 6،372 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔انڈونیشیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.40 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 12،027 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔مملکت سعودی عرب میں کورونا کے 3.40 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اب تک 5،087 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں اس وبا سے 3.38 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 8،957 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 3.35 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،672 افراد ہلاک۔ پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 3.20 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 6،601 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس ایکواڈور میں 12،235 ، بیلجیئم میں 10،244 ، کینیڈا میں 9،707 ، بولیویا میں 8،351 ، نیدرلینڈ میں 6،689 ،مصر میں 6071، سویڈن میں 5،899 ، رومانیہ میں 5،535 ، یوکرین میں 5254، چین میں 4739 ، گوئٹے میں 3،410 ، ہونڈوراس میں 2،528 اور پنامہ میں 2،511 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یواین آئی