ڈوڈہ//©’سیو ہی سنگھٹن‘ مہم کے تحت سابق ممبر اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے یوٹی بھاجپا کے صدر رویندر رینہ وجنرل سیکریٹری اشوک کول کی ہدایت پر تحصیل چرالہ کے740کنبوں میں راشن،ماسک وسنٹائزر تقسیم کئے۔انہوں نے ڈی ڈی سی ممبر منہور لال، بی ڈی سی چیئرمین بپنا منہاس و دیگر پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں گڑیکھڑا،بھاتن،ملہوتہ، چگسو، باگ، کوانی ، پاماسہ و پنچھائی کے 7 سو سے زائد غریب کنبوں میں مفت راشن ، ماسک وسےنٹائزر تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ بنانے کےلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور نزدیکی مراکز پر جا کر ٹیکے لگوائےں۔انہوں نے کہا کہ اس مہلک وباءسے محفوظ رہنے کے لئے ٹیکہ لگانا و حفاظتی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔