گول//گزشتہ روز تتا پانی سنگلدان روڈ پر مبینہ طورغیر معیاری میٹریل ڈالنے جانے کے بعد آج پھر سے ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ۔سب ڈویژن گول کے دلواہ بدھن روڈ پرمبینہ طور غیر معیاری میٹریل ڈالنے لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ 900میٹر سڑک پر میکڈم کا کام ڈالنا مقصود ہے لیکن جس طرح سے اس میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے اس سے سڑک ہفتوں میں ہی ڈھہ جائے گی ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے ضلع صدر صدام حسین گنائی نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت اس سڑک میں بہت ہی زیادہ غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ عدالت عالیہ نے ٹنلوں سے نکلنے والے ملبے کو کسی بھی تعمیری میں استعمال کرنے سے منع بھی کیا ہے لیکن اس کے با وجود بلا خوف اس غیر معیاریل میٹریل کو استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ تمام معاملہ ٹھیکیدار اور محکمہ کے درمیان سانٹھ گانٹھ ہے اور ٹھیکیداری میں زیادہ سے زیادہ رقم بچانے کے لئے اس طرح سے مفت کا یہ میٹریل استعمال کیا جا رہاہے جبکہ ان کے شیڈول کے مطابق ٹھیکیدار کو سخت پتھر اس میں استعمال میں لانے ہیں اور جو یہ میٹریل لاتے ہیں پہلے سے ہی ٹنلوں میں دھماکوں کی وجہ سے یہ مٹی بن چکی ہوتی ہے پھر اس کے بعد یہ ٹھیکیدار لوگ اس کو کروڑوں کے پروجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ رقم بچانے کے چکر میں تعمیری کام میں اس کو استعمال کرتے ہیں ۔ اسطرح کی ہی شکایت سنگلدان تتا پانی رود پر آئی تھی اور گزشتہ ،ڈی ڈی سی چیر پرسن رام بن روزایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ، ایس ڈی ایم گول و انتظامیہ کے دیگر لوگوں نے اس روڈ پرجائزہ لیا جہاں اس کو دوبارہ کام کرنے کا حکم جاری کیا ۔ نہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت عالم سے مطالبہ کیا کہ اس طرح غیر معیاری میٹریل کو کسی بھی تعمیری کام میں لگانے پر مکمل قدم غن لگایا جائے تا کہ کوئی غیر معیاری میٹریل استعمال نہ کر سکے اور زمینی سطح پر بہتر سے بہتر کام ہو سکے ۔