درہال//جموں و کشمیر پردیش کانگریس وچار وباگ کے جنر ل سیکریٹری زاہد سرفراز ملک نے درہال کی سڑکوں کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سڑکیں عام لوگوں،ملازمین اور طلباء کیلئے باعث پریشانی بنی ہوئی ہیں جبکہ متعلقہ حکام خاموشی سے تماشادیکھ رہے ہیں ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں انہوں نے کہاکہ کسیاں سے پروڑی بذریعہ درہال جانے والی سڑک کاکام سست روی کاشکار ہے اور ٹھیکیدا رنے زمین کی کھدائی کرکے حفاظتی باندھ تعمیر نہیں کئے جس کی وجہ سے لوگوں کی زمینیں تباہ ہورہی ہیں اور بارشوں کے موسم میں انہیں شدید نقصان سے دوچار ہوناپڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ کئی جگہوں سے سڑک کا نام و نشان ہی مٹ گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکام کو ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے اور اسے خاموشی سے تماشانہیں دیکھناچاہئے ۔ملک نے ریاستی گورنر سے اپیل کی کہ اس سڑک سمیت تمام سڑکوں کی مرمت کیلئے اقدامات کئے جائیں اور مجرمانہ خاموشی اختیارکرنے والے افسران کو جوابدہ بنایاجائے۔