دبئی//دبئی کے لطیفہ ہسپتال کے سرجنزنیخاتون کے پیٹ سے 17.5کلو کا ٹیومر نکال لیا۔تفصیلات کیمطابق لطیفہ ہسپتال کے گائنی کولوجسٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈڈاکٹر امل القیدرہ نے کہا کہ یہ کوئی غیر معمولی کیس نہیں ہے بلکہ دنیا میں ایسے کیسز آتے رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ اس ٹیومر کی وجہ سے خاتون کی زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔ یہ ٹیومر خاتون کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا تھا جسکی وجہ سے اسے سانس لینے میں تکلیف محسوس ہونا شروع ہو گئی تھی۔