گول//یہاں علاقہ داڑم میں آج صبح سات بجے کے قریب ایک رہائشی مکان کو اُس وقت آگ لگی جب اچانک گیس سلینڈر پھٹ گیا جس وجہ سے پورا مکان اس کے زد میں آنا اناً فاناً پورا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جان محمد نجار ولد غلام رسول نجار ساکنہ داڑم کے رہائشی مکان کو آج صبح گیس سلینڈر کے پھٹ جانے سے آگ لگی تا ہم اس میں کسی انسانی جان کا نقصان نہیں ہو ا۔ آگ کی وجہ سے مکان میں تمام سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جان محمد کی بیوی انتقال کر گئی تھی اور اسی سلسلے میں آج فاتحہ خوانی تھی اور یہاں پر گیس سلینڈر رکھا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا اور انسانی جانیں بال بال بچیں ۔ مقامی لوگوں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یہاں پر یہ علاقہ بہت ہی بڑا ہے جو نیابت اور بلاک کی حیثیت رکھتا ہے لیکن یہاں پر کوئی فائر سروس کا انتظام نہیں ہے اس میں فائر سروس کا انتظام لازمی ہے اگر یہاں پر فائر سروس ہوتی تو اتنا نقصان ہونے سے بچ جاتا کیونکہ یہاں پر پانی لانے میں بھی لوگوں کو کافی پریشانیاں ہوئیں ۔