کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے ایک جعلی جرنلسٹ کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ایک نامور ٹی وی چینل کا مائکرو فون ،لوگو، جعلی شناختی کارڈ ضبط کیا ہے۔مذکورہ شخض سرکاری اہلکاروں اور بیگناہ لوگوں کو پریس کے نام سے پیسے وصول کرتا تھا ۔گرفتار شدہ کی شناخت رنگیل کمار ولد موہن لعل ساکنہ ڈنگر نالہ ،ژنگام کے بطور کی گئی ہے، جو Take–1 نیوز نیٹ ورک کا جعلی شناختی کارڈ لیکر گھومتا تھا ۔مذکورہ شخض مختلف محکموں میں فنڈز کی ہیرا پھیری کی شکایات پریس میں شائع کرنے کی دھمکی دیتا تھا اور اس طرح سے وہ ان سے پیسے اینٹھتا تھا۔پولیس نے ا س سلسلہ میں ایف آئی آر نمبر 07/2018 درج کرکے تحقیقات شروع کر دی تھی۔چھاترو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر حاجی بشیر کی قیادت میں ایک ٹیم نے زیر نگرانی ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری نے مبینہ ملزم ر نگیل کمارکی شناخت کردی اور کئی مقامات پر چھاپہ مار رک اسے گرفتار کیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں Take–1 نیوز چینل کے ساتھ بھی رابطہ کیا ،جہاں سے معلوم ہوا کہ اس نام کا کوئی بھجی شخض Take–1 کا رپورٹر نہیں ہے۔دوران تحقیقات پولیس نے ایسے کئی افراد کی شناخت کی ہے جن سے مبینہ ملزم نے پیسے اینٹھے ہیں۔ایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخض کو مبینہ ملزم نے ٹھگا ہے تو وہ پولیس کے ساتھ رابطہ کرے ،تاکہ ایسے کیسوں کی تحقیقات کی جا سکے۔