خواص میں بی جے پی لیڈرلیڈران کااجلاس بھاجپا’اب کی بار400پار‘کاہدف حاصل کریگی:کوہلی

 عظمیٰ نیوزسروس

راجوری//سینئربی جے پی لیڈران لوک سبھاانتخابات میں پارٹی کی پالیسیوں اورمنشورکوگھرگھرپہنچانے میں سرگرم ہیں۔اس سلسلے میں ضلع راجوری کے کوٹرنکہ میں ایوب پہلوان کی رہائش گاہ پر خواص بلاک میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس میٹنگ میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں سمیت مختلف ذمہ داران اورعہدیداران نے شرکت کی . میٹنگ میں شرکت کرنے والے سینئر لیڈران میںضلع پربھاری ایوب پہلوان ،ضلع صدر دنیش شرما، سینئر لیڈر چودھری طالب حسین، عبد الغنی کوہلی وغیرہ شامل تھے۔ اس میٹنگ میں آنے والے لوک سبھا انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام منڈل صدور بشمول شکتی کیندروں، بوتھ صدور اور کئی بزرگ شہریوں نے بھی میٹنگ میںشرکت کی اور سیاسی امورات پرسیرحاصل گفت وشنیدکی۔اس موقعہ پربھاجپالیڈرعبدالغنی کوہلی نے کہاکہ ہماراہدف ’’اب کی بار400 پار‘‘ہے اس کوحاصل کرنے کیلئے ہرکارکنان اورزمینی سطح کے ورکرکوتندہی سے ذمہ داری انجام دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے ووٹروں کوووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جارہی ہے اورہمیں اُمیدہے کہ اب کی بار400 پارکانشانہ بی جے پی حاصل کرلے گی۔