کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ میں ہوئی شدید بارش کے دوران راجوری سے خواص جارہا ایک ٹیمپو نالے میں بہہ گیا تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹیمپو زیر نمبر 3521-JK11Aراجوری سے خواص کی جانب جارہا تھا کہ پٹی نالے میں پانی کا بہائو تیز ہونے کی وجہ سے نالے میں بہہ گیا ۔مقامی لوگوں نے مقامی و ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مذکورہ نالے پر پل کی تعمیر کے سلسلہ میں حالیہ کئی عرصہ سے مانگ کی جارہی ہے تاہم ابھی تک اس جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موگلہ سے خواص اور کوٹرنکہ سے خواص جانے والی سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ایک لاکھ کی آبادی متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن کے پسماندہ علاقوں کو آپس میں جوڑنے کیلئے تعمیر اتی عمل کو مضبوط بنانے کیساتھ ساتھ نالوں پر پل تعمیر کئے جائیں ۔