کشتواڑ
آئی اے بٹ
کشتواڑ//رکھشا بندھن تہوار ایک بھائی اور اس کی بہن کا بندھن ہے جسے کشتواڑ میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔بہنیں بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھتی ہیں اور اس کے بدلے میں بھائی بہنوں کی حفاظت کا عزم کرتے ہیں۔اس موقعہ پر ہیلی پیڈ سیکٹر کشتواڑ میں ایکل ابھیان آنچل کی خواتین نمائندوں نے فوج کے اہلکاروں کو راکھی باندھ کر تہوار منایا۔انہوں نے ملک کےلئے امن اور خوشحالیکی دعائیں مانگیں فوجی اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔تا ہم اس موقعہ پر ضلع کشتواڑ کے سیاسی اور سماجی کارکنوں نے لوگوں کو مبارک باد دی۔
بھدرواہ
طاہر ندیم خان
بھدرواہ//اتوار کے روز بھدرواہ میں بھائیوں اور بہنوں کا تہوار رکھشا بندھن نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔بہنوں نے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھی اور اس کے بدلے میں بھائی بہنوں کی حفاظت کا عزم کیا۔بھدرواہ کے بازاروں میں خواتین اور لڑکیوں کا بھاری تھا جس میں انہوں نے بھائیوں کےلئے راکھی اور تحفوں کی خریداری کی۔صبح کے وقت وسوکی ناگ ،گپت گنگا ،چنڈی ماتا اور دیگر مندروں میں بھاری رش دیکھنے کو ملا۔اس اچھے موقعہ پر مسلمانوں نے بھی اس تہوار میں شمولیت کی اور ہندو بھائیوں کو مبارک باد دی۔اس موقعہ پر مندروں کو سجایا گیا تھا۔اس موقعہ پر ریاست خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔اس دوراناسسٹنٹ کمانڈنٹ جگدیش بھٹ کی نگرانی میں ڈی کوئے سا تویں بٹالین ایس ایس بی بٹوت کی ایس ایس بی کھلینی کی جانب سے ،ڈاکٹر فمید شہزاد (ٹروماہسپتال کھلینی )اور ستیش ٹھاکور پرنسپل بی وی ایم بھاٹہ اور سکول کے تمام اساتذہ نے رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔بھارتیہ ودیا مندر بھاٹہ کے24طلاب نے دی کوئے ایس ایس بی کے ساتھ کھلینی کیمپ مین تہوار منایا۔اس موقعہ پر کمانڈنٹ نے ایس او ز،جوانوں اور طلاب سے خطاب کیا ۔
بانہال
محمد تسکین
بانہال // بانہال میں رکھشا بندھن کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلم مورچہ کے کارکنوں کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسلم مورچہ کے لیڈر اور منڈل صدر محمد سلیم بٹ نے کی ۔ ٹورسٹ ہوسٹل بانہال میں رکھشا بندھن کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس تقریب میں مقامی ہندو اور مسلم بھائیوں نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو تحائف پیش کئے – اس موقع پر بھاجپا لیڈر محمد سلیم بٹ نے کہا کہ بانہال کا علاقہ ہندو مسلم بھائی چارے کا گہوارہ ہے اور یہاں ہندو مسلم دہائیوں سے اپسی بھائی چارہ کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنے، ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کا درس دیتے ہیں- انہوں نے ہندو بھائیوں کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔