راجوری +پونچھ //گورو گووند سنگھ جینتی راجوری پونچھ میں بھی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا جن میں بڑی تعداد میں عقیدتمند شریک ہوئے ۔ بڑی تقاریب راجوری اور پونچھ ضلع صدور مقامات پر ہوئیں ۔اس دوران امن و بھائی چارے کیلئے دعائیں کی گئیں جبکہ گردوارہ کمیٹیوں کی طرف سے عقیدتمندوں کیلئے لنگر وغیرہ کا انتظام بھی کیا ۔راجوری میں سب سے بڑی تقریب چھٹی پاتشاہی گردوارہ راجوری میں ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوںنے شرکت کی ۔اس موقعہ پر مذہبی سکالروںنے گوروگووند سنگھ کی خدمات اور ان کے کارناموںپر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے پیغام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری و دیگرافسران نے بھی شرکت کی ۔دریں اثناء 137 بٹالین باڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے پروگرام کاانعقاد کیا جس میں سیکھ برادری کے علاوہ دیگر لوگو ں اور فوج کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔یہ پروگرام بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر پنکج کمار سودن کی نگرانی میں ہوا جس دوران گْردوارہ کے بھائی بابانرمل سنگھ بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر سنگ پاٹھ کیاگیااور لنگر تقسیم ہوا۔بابا نرمل سنگھ جی نے گرو گوبند سنگھ کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ضرورت ہے ۔