منجاکوٹ //تحصیل منجاکوٹ کی پنچایت حیات پورہ میں پانی کی ہاہاکار مچی ہوئی ہے اور مقامی لوگ محکمہ پی ایچ ای کے خلاف برہم نظر آرہے ہیں۔لوگوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین نے پانی سپلائی بند رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں ایک ہائی اسکول، مسجد اور بیس سے زائد گھر بوند بوند کیلئے ترساں ہیں۔لوگوں نے کہا کہ پانی کی سپلائی فراہم کی جائے اور لاپرواہی پر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوںنے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راجوری سے مداخلت کی اپیل کی ۔