ٹی این بھارتی
نئی دہلی// سر زمین ہند کے عظیم مجاہد آزادی نیز یو نانی طریقہ علاج و یونانی ادویات کے ماہر حافظ حکیم اجمل خاں مرحوم کے یوم ولادت کے موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے عالمی یونانی میڈیسن ڈے پر نء دہلی کے راجندر بھون میں بعنوان ہندوستان اور بیرون ممالک میں یونانی ادویات کے لئے روزگار کے مواقع کے تحت ایک روزہ مذاکر ہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ حکیم اجمل خاں جذبہ قو م پرستی سے چور چور تھے انھوں نے وطن کی محبت میں اپنی پوری زندگی قربان کردی۔ تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق ان کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ پو نیورسٹی کا قیام ہو یا قرولباغ طبی کالج یا پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سب ادارے حکیم اجمل خاں کے مر ہو ن منت ہیں۔ انھوں نے ہندوستان میں یو نانی و آیوروید میں تحقیق و مشاہد کے لئے راہ ہموار کی۔ یہی وجہ ہے کہ یو نانی طریقہ علاج نے عالمی سطح پر شہرہ آفاق پر پرچم بلند کیا۔ حکومت ہند نے ساو تھ افریقہ میں سب سے پہلے یو نانی سینٹر قائم کیا اور دور حاضر میں بھی مو جودہ سرکار یو نانی کی ترقی کے لئے کام کرنے میں مصروف ہے آیوش میں یو نانی طریقہ علاج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کفل نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی طب یو نانی کا فروغ ملک کے اندر ہی نہیں ہوا یو نانی طریقہ علاج سے عام اور غریب آدمی نا آشنا ہے۔