مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ہوئے ایک دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب پیش آئے واقعہ کے بعد ہلاک ہوئے فوجی اہلکار کا مینڈھر سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 23جولائی کی شب پیش آئے واقعہ میں ہلاک ہو ئے فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی کمل دیو ودیا کے طورپر ہوئی ہے جو کہ مذکورہ علاقہ میں آپریشن کے سلسلہ میں تعینات تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران پیش آئے واقعہ میں فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جس کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم بعد میں اس کی موت واقعہ ہو گئی ۔فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی کا تعلق ہماچل پردیش کے ہیمار پور ضلع سے تھا ۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے اور اس کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے ۔