مینڈھر //پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں نئی حد بندی مکمل ہونے سے قبل ہی پہاڑی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ اس طبقہ کے لوگوں کیساتھ انصاف ہو سکے ۔مینڈھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء نے کہاکہ نئی حد بندی کے دوران ایس ٹی کو ریزر ویشن دینے کی افوائیں پھیل رہی ہیں تاہم خطہ پیر پنچال کیساتھ ساتھ دیگر علاقو ں میں گو جر بکروال اور پہاڑی طبقہ ایک ہی جیسے جغرافیائی علاقہ کے رہائشی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دونوں طبقوں کی مشکلات اور دیگر معاملات میں بھی یکسانیت پائی جارہی ہے تاہم مرکزی حکومت کو چاہئے کہ نئی حد بندی سے قبل ہی پہاڑیوں کو بھی ایس ٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ دونوں طبقوں کیساتھ انصاف ہو سکے ۔اس موقعہ پر شمیم احمد خان اور ایڈوکیٹ شوکت چوہدری نے کہاکہ اگر ایک طبقہ کو سیاسی ریزرویشن دی جاتی ہے اور دوسرے کو چھوڑ دیا جاتا ہے تو یہ نا انصافی ہوگئی ۔انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس احساس نوعیت کے معاملہ پر سنجیدگی کیساتھ غور کیا جائے ۔