عظمیٰ نیوز سروس
جموں//لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے جموں کشمیر میں بی جے پی کی جانب سے تیاریاں شروع کی جارہی ہیں جبکہ نئی دلی میں بی جے پی سے وابستہ جموں کشمیر کے لیڈران نے پارٹی ہائی کمان کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انتخابات کے حوالے سے مفصل بات چیت کی گئی ۔ بی جے پی لیڈر رویندر رینا نے کہا کہ دہلی میں منعقدہ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں تنظیمی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔لوک سبھا انتخابات دہلی میں بی جے پی کی میٹنگ، جموں کشمیر کے لیڈروں نے نڈا سے بات چیت کی۔نئی دہلی میں بی جے پی کی میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے بعد ریاستی صدر رویندر رینا نے بتایا کہ دہلی میں ہوئی میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں تنظیمی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی کے پروگرام کی توسیع، عظیم عوامی رابطہ مہم کے تاثرات اور مستقبل کے پروگراموں پر بات چیت ہوئی۔چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں ریاستی صدر کے علاوہ تنظیم کے جنرل سکریٹری اشوک کول اور ریاستی انچارج نے حصہ لیا۔ رینانے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، لیکن بی جے پی کسی بھی قسم کے انتخابات کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ تمام طبقات کو انصاف مل رہا ہے، حالات معمول پر ہیں۔ کشمیر میں پتھراؤ کا سلسلہ رک گیا ہے۔ گوجر بکروال، او بی سی، والمیکی، گورکھا، خواتین کے ساتھ ساتھ سماج کے تمام طبقات کو انصاف مل رہا ہے۔