پونچھ// ٹریفک پولیس پونچھ کی طرف سے ضلع پونچھ کے شہریوں کی جہاں ٹریفک قوانین کی پابندی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے وہی ٹریفک پولیس بسوں میں اور دیگر گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں اور شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی مہم چلا کر عوام میں بیداری لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس او محمد یونس خان نے بسوں اور دیگر گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک پہنے رہیں اور سماجی دوری اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے سب کو پہلے ہی اطلاع دی جا چکی ہے کہ کووڈ کی تیسری لہر بہت زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ اس دوران لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیںجبکہ موٹر سائیکل سواروں اور خاص کر طلباء کوٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی اوران کی کونسلنگ کی گئی اورانہیں ڈرائیورنگ کے دوران ہیلمٹ اور دیگر ضروری چیزوں کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔