عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈل جھیل میں حادثاتی طور پر پانی میں گرنے والا 18 ماہ کا بچہ علاج کے دوران چل بسا۔ حکام کے مطابق نومان خورشید، جو برین نشاط کا تھا، کو شدید حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ،لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ یہ واقعہ آبی کارپورہ کے قریب پیش آیا جہاں نومان اچانک پانی میں گر گیا۔ اہل خانہ نے فوری طور پر بچے کو باہر نکالا اور ابتدائی طور پر اسے جے ایل این ایم اسپتال رعناواری لے جایا گیا۔ حالت نازک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے بچوں کے سپتال بمنہ منتقل کیا، جہاں مسلسل کوششوں کے باوجود کمسن بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ حادثے کے حالات و وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔