سرینگر//جے وی سی اسپتال میں شعبہ پیتھالوجی اور بلڈ بینک کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرشید بدھ کو فوت ہوگئے۔ لاریار ترال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدا لرشید ولد غلام محمد راتھر کچھ سال قبل ہیپاٹا یٹس (بی) میں مبتلاہوئے تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق بد ھ کی صبح چھا نہ پورہ سرینگر میں اپنی رہا ش گاہ پر موصو ف نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاںوہ چل بسے۔ ڈاکٹر عبد الرشید کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی کیلئے دعاکی ۔اس سلسلے میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میںڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکمز کا پوری عملہ دکھ کی اس گڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نیک سیرت اور شریف النفس تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کا رسم چہارم 20فروری کو انکے آبادئی گھر لاریار ترال میں دن کے 11بجکر 30منٹ پر انجام دیا جائے گا ۔ادھر ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کی جانب سے بدھ کو ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عبدالرشید کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ڈاک صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ انکی موت طبی برادری کیلئے ایک بڑا نقصان ہے اور انکی موت سے شعبہ طب میں ایک خلا پیدا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالرشید کی موت سے طبی برادری نے ایک قابل ڈاکٹر کھودیا ہے۔