جموں//جے اینڈکے فریڈم فائٹرس ایسوسی ایشن نے تنظیم کی تشکیل نوکی ہے۔اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کے معززممبران کی موجودگی میں متفقہ طورپرویدگنڈوترہ کوچیئرمین،راجیومہاجن کونائب چیئرمین نامزدکیاگیا۔اس دوران جن دیگرعہدیداران کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ان میں جے اے کاظمی کوسینئرنائب صدر،ٹھاکرکرنیل چندکوجنرل سیکریٹری، سردارجے جے سنگھ کوسیکریٹری،پریتم شرماکوجوائنٹ سیکریٹری، سردارگجن سنگھ خالصہ کونائب صدر،کمل شرما کونائب صدر،برج مہرہ کونائب صدر،تیج رام ڈوگرہ کونائب صدر،سردارراجندرسنگھ کونائب صدر،سردارسکھمندرسنگھ کوخزانچی اورگورو پولی کوآفس بائے نامزدکیاگیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ویدگنڈوترہ نے کہاکہ ملک کوانگریزوں سے آزادی دلانے کےلئے ہزاروں مجاہدین آزادی نے اپنی جانوں کانذرانہ دیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم ماضی کونہیں بدل سکتے ہیں لیکن مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے ۔انہوں نے بھگت سنگھ،سکھدیو،راج گرواورمہاتماگاندھی کی قربانیوں کوناقابل فراموش قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ملک کے تئیں اپنے فرائض کواداکرناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کومجاہدین آزادی کی قربانیوں کی قدرکرنی چاہیئے۔