جی20 اجلاس کشمیری دستکاریوں ،زیرہ اورپیپر ماشی کی نمائش

سرینگر//سرینگر میں جی 20 اجلس کے دوران نمائش کے لیے مختلف قسم کی کشمیری دستکاریوں نے اپنی پہچان بنائے رکھی۔کشمیر کے دستکاری اور ہینڈ لوم محکمہ کی طرف سے منعقد ہونے والی اس نمائش نے کشمیر ی دستکاریوں کیلئے بین الاقوامی دلچسپی کو پھر سے جگانے میں بھی مدد کی جو کہ عالمی سطح پر دستکاری کے شائقین کے درمیان صدیوں سے گہری دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔نمائش پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ایچ ڈی سی سی آئی کے چیئرمین اے پی وکی شا نے کہا کہ چیمبر نے جی 20 کے مندوبین کے سامنے کشمیر ی دستکاریوں کی شاندار نمائش پر ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر محمود احمد شاہ کی تعریف کی۔ وکی شا نے کہا کہ یہ نمائش ٹیم کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے کشمیر کی دستکاری کا ایک شاندار اور ثقافتی طور پر نمایاں مظاہرہ پیش کیا۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ دستکاری اور ہینڈ لوم ڈپارٹمنٹ نے ایک بار پھر خود کو کشمیری ثقافتی ورثے اور فن کے تحفظ اور فروغ میں ایک سرکردہ اداکار کے طور پر ثابت کیا ہے۔ادھر اجلاس میں گریز وادی سے کالا زیرہ ، وادی تلیل سے راجما ش اورسمبل سب ڈویژن سے شاندار پیپر ماشی شامل ہے۔ گریز کازیرہ اپنی خوشبواپنی اہمیت کیلئے مشہور ہے۔ اس علاقے کی راجما ش اپنے منفرد ذائقے اور خوشبو کے لیے بہت پسند کیا جاتا ہے۔سمبل کے فنکار پیپر ماشی کیلئے جانے جاتے ہیں، جو شاندار جمالیات اور بصری کشش کی نمائش کرتے ہیں۔بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر شرین شفیع نے کہا کہ سرینگر میں جی 20 اجلاس نے جے کے رورل لائیولی ہڈ مشن میں رجسٹرڈ سیلف ہیلپ گروپس کو اہم فائدے پہنچائے ۔انہوںنے کہا کہ کالا زیرہ اور راجماش کو اسٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن نے’’گریز نیچرلز‘‘ کے نام سے نشان زد کیا ہے، جس سے وہ آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے وسیع تر سامعین تک پہنچ سکتے ہیں۔ٹی ای این این