عظمیٰ نیوزڈیسک
سرینگر//مارینگو ایشیاء ہسپتال میںجگر کی پیوندکاری میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ ہسپتال نے بلڈلیس تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے مریض کو انتہائی قلیل مدت میں ہسپتال سے رخصت کیا۔مارینگو ایشیا ہسپتال فرید آباد اور گروگرام میں 10 مریضوں کے جگر کی پیوند کاری کی گئی ۔ لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ایچ پی بی سرجری مارینگو گروپ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پنیت سنگلا اور ان کی ٹیم نے اس شاندار جراحی کے طریقہ کار کیلئے نئی تکنیک کا استعمال کیا۔ مارینگو ہسپتال نے نہ صرف ہندوستان بلکہ ایشیا میں بھی پہلی باراس تکنیک کے استعمال کا آغاز کیا۔بلڈ بلڈلیس جراحی میں باہر کے خون یا عطیہ کنندہ کی طرف سے خون کے مرکبات کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او ڈاکٹر راجیو سنگھل کا کہنا ہے’’ہمارے ہسپتالوں میں اس تکنیک کے ذریعہ جس تعداد میں جگر کی پیوندکاری کی گئی ہے وہ ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے‘‘۔