ایجنسیز
بیروت// ایران کے ساتھ امریکہ اسرائیل جنگ بندی اعلان کے چند گھنٹے بعد بدھ کی سہ پہر وسطی بیروت کے کئی تجارتی اور رہائشی علاقوں کو اسرائیل نے حملے کا نشانہ بنایا۔اسرائیل نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا اطلاق لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ اس کی جنگ پر لاگو نہیں ہوتا لیکن پہلے ایسا کہا گیا تھا۔اسرائیلی فوج نے اسے موجودہ جنگ میں سب سے بڑا مربوط حملہ قرار دیا، بیروت، جنوبی لبنان اور مشرقی بیکا وادی میں 10 منٹ کے اندر حزب اللہ کے 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔ ایران میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد، بیروت اور ساحلی شہر سیڈون کی سڑکوں پر خیموں میں سوئے ہوئے بہت سے بے گھر افراد نے اپنے گھروں کو واپس جانے کی تیاری میں اپنا سامان باندھنا شروع کر دیا۔