جموں //جموں یونیورسٹی میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی جانب سے خون عطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب پر ڈین اکیڈمکس جموں یونیورسٹی پروفیسر کیشو شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ ایچ او ڈی اکنا مکس پروفیسر پرکاش انتھل، ڈاکٹر ویریندر کنڈل اور ڈاکٹر جسپال سنگھ مہمان ذی وقار تھے۔ا س موقعہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر کیشو شرما نے کہا کہ اے بی وی پی فقط ایک ایسی سٹوڈنٹ انجمن ہے جو کہ ہر ہمشیہ نیک کام کے لئے تیار رہتے ہیں۔انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر اے بی وی پی کے کارکنوں کو مبارک باد دی۔اے بی وی پی کے جموں یونیورسٹی کے صدر رویل پریہار نے اس موقعہ پر کہ گذشتہ 38 سالوں سے خون عطیہ کا کیمپیونورسٹی کیمپس میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 46یونٹوں سے زیادہ خون کا عطیہ دیا گیا ،جبکہ جے ا یم سی کے ماہروں نے 59 کو خون کا عطیہ دینے کے لئے غیر موذون قرار دیا ۔کیمپ کا اہتمام شہید بھگت سنگھ ، راج گور اور سکھدیو اور جلیانوالہ باغ قتل عام کے 100 سال مکمل ہونے کے موقعہ پر کیا گیا تھا۔پروگرام کارڈی نیٹر رمنیق شرما نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے طلاب کے تعمیری رویہ کو فوقیت ملتی ہے۔