سرینگر//جموں کشمیر اور لداخ میں اتوار کی صبح زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر سکئیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ نے بتایا کہ صبح 4.40 منٹ پر آنے والے اس زلزلہ کا مرکز شمال میں تھا۔ انہوںنے مزید کہا کہ ’’زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں بھلیسا کے قریب واقع علاقہ تھا‘‘۔