سرینگر//بھارت نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ انگ تھے اور ہمیشہ رہیں گے اور بیان بازی سے ان کی حیثیت کو کوئی تبدیل نہیںکر سکتا ہے ۔ مرکزی وزرات خارجہ ترجمان ارندام بھاگچی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کی یونین ٹریٹریاں پہلے سے ہی بھارت کا ٹوٹ حصہ تھیں ، ہیں اور ہمیشہ رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے اور بھارت نے 5اگست 2019کو جموں کشمیر اور لداخ کو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تبدیل کرکے انہیں بھارت میں مکمل طور پر ضم کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے اور اب اس طرح کے بیان دینے لگا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق خیال رہے کہ گزشتہ دنوںپاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہند پاک سرحدی کشیدگی کیلئے بھارت کو ذمہ دار قرار دیا۔ وزرات خارجہ ترجمان نے کہا کہ پاکستان عسکریت پسندی کو فروغ اور دراندازوں کی مدد کرکے جموں کشمیر کے حالات بگاڑنے میں مصروف عمل ہے اور اس طرح کی کوششوں کو بھارت کبھی بھی تسلیم نہیںکرے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیںکہ جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی اور جو کوئی بھی اس میںملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارورائی ہو گی ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پہلے بھی اقوام متحد ہ کے فورموں پر اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ پاکستان بھارت میں شدت پسندی میںملوث ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے اور ایک بار پھر اس بات کو دوہراتے ہیں کہ پاکستان پر زودیا کہ وہ جموںکشمیر میں شدت پسندوں کو فروغ دینے کی کوششوں پر روک لگائیں ۔