جموں//این ایس یوآئی کے قومی صدرفیروزخان نے رام گڑھ سیکٹرمیں پاکستان کی جانب سے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے جان بحق ہوئے فوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرحدی گولہ باری کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف پرتشویش کااظہارکیا۔ فیروزخان نے موجودہ سرحدی صورتحال کیلئے ریاستی اورمرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کوذمہ دارٹھہرایا ۔اس کے علاوہ این ایس یوآئی کے قومی صدرنے کہاکہ ایس آراو202 کی نوجوانوں کیلئے روزگارپالیسی خامیوں سے بھرپورہے جسے نوجوان کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرحکومت کے پاس نوجوانوں کیلئے روزگارپالیسی ناقص ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک کیڈرکے آفیسران کے درمیان تفاوت غلط پالیسی کی عکاس ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے ایس آراوپرمشتمل پالیسی کوواپس نہیں لیاتواین ایس یوآئی ریاست گیراحتجاجی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ سلسلہ واربھوک ہڑتال کرنے پرمجبورہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جے کے پی ایس سی کے اے ایس امتحان کیلئے 37سال کی عمرحدکوکم کرکے 32سال کرنے سے نوجوانوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جے کے پی ایس سی ،کے اے ایس امتحان میں شمولیت کے خواہشمندامیدواروں کی توقعات کے ساتھ کھلواڑکررہی ہے۔اس دوران پریس کانفرنس میں نیرج کندن ،نیشنل سیکریٹری، نیشنل کوآرڈی نیٹرشرون بڈیال رقیق خان ،ریاستی صدر، امجدبٹ، وشال کوتوال سٹیٹ نائب صدور، ابھی جوت سنگھ، پونیت سنگھ،سی کے شرما، ریاستی جنرل سیکریٹریز،وکاس بڈوریا،انوج،وسیم،اکشے ودیگران بھی موجودتھے۔