سرنکوٹ //محکمہ گریف کو اپنی کارکردگی کی بناپر آئے روز تنقید کا سامناکرناپڑتاہے تاہم اس محکمہ کے کام میں سدھار بھی نہیں آرہا۔ناقص کارکردگی کی نئی سے نئی مثالیں قائم ہورہی ہیں اورحال ہی میں جموں پونچھ قومی شاہراہ پر بچھایاگیا تارکول کچھ ہی دن بعد اکھڑنا شروع ہوگیاہے جس پر مقامی لوگ گریف حکام پر برہم ہیں ۔ شاہراہ کے گردونواح رہنے والے لوگوں نے گریف پر الزام عائد کیاہے کہ محکمہ کی جانب سے غیر معیاری مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دو ماہ کے اندر ہی تارکول اکھڑنا شروع ہوگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ شاہراہ کی آ ج کی حالت دیکھ کر لگتاہی نہیںکہ اس پر دو ماہ قبل ہی تارکول بچھایاگیاہوگا۔انہوںنے کہاکہ گریف حکام کوکوئی پوچھنے والا نہیں اور یہی وجہ ہے کہ غیر معیاری کام کیاجارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے اور محکمہ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔