تجارتی خسارہ میں 32فیصد کمی،بلنگ کی کارکردگی میں 69فیصد اور وصولی میں 94فیصد بہتری
جموں//جموں و کشمیر نے ایک سال سے زیادہ عرصے میں مرکزی زیر انتظام علاقے میں 3.81لاکھ سے زیادہ آلات کی تنصیب کے ساتھ، ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم(RDSS) کے تحت سمارٹ بجلی کے میٹروں کے رول آئوٹ میں 40فیصد پیش رفت حاصل کی ہے۔ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ نومبر 2020 میں جموں اور سرینگر شہروں کے منتخب علاقوں میں 20,000 میٹر نصب کرنے کے ابتدائی ہدف کے ساتھ شروع ہوا تھا اور آخر کار اسے 2022 میں 1.5 لاکھ سمارٹ میٹر نصب کرنے کے ساتھ مکمل کیا گیا۔دوسرا اور تیسرا مرحلہ جو 2024 میں 2026 تک 9.50لاکھ سے زیادہ سمارٹ میٹر تنصیبات کے مجموعی ہدف کے ساتھ شروع ہوا تھا، جس پرفی الحال عملدر آمد جاری ہے۔چیف سکریٹری اتل ڈلو کی صدارت میں یہاں منعقدہ میٹنگ میں پیش رفت رپورٹ کا اشتراک کیا گیا۔ چیحکام کے مطابق، 3,81,671 سمارٹ میٹر نصب کیے گئے ، جو جموں و کشمیر میں ہدف بنائے گئے کل 9,50,755 لاکھ میٹروں میں سے 40 فیصد کی تنصیب کا اندراج کرتے ہیں۔ڈویژن وار بریک اپ سے پتہ چلتا ہے کہ جموں پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے کل منظور شدہ 7,62,872 میٹروں میں سے 1,87,894 میٹر نصب کیے ہیں، جب کہ کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے کل منظور شدہ 7,27,85,85 میںسے 1,93,777 میٹر نصب کیے ہیں ۔عہدیداروں نے کہا کہ نقصان میں کمی کے تحت 4,709 کروڑ روپے اور سمارٹ میٹرنگ کے تحت 1,053 کروڑ روپے کے کاموں کو آر ڈی ایس ایس کے تحت مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاموں کو متعدد پیکجوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور چار وجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں بشمول JPDCL، KPDCL، پاور گرڈ انرجی سروسز لمیٹڈ (PESL)، اور نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (NTPC) کو ان کی مقررہ تاریخ میں تکمیل کے لیے دیا گیا ہے۔نقصان میں کمی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آپریشنل ٹکنالوجی کے کاموں میں پیشرفت JPDCL کے لئے 74 فیصد، KPDCL کے لئے 73 فیصد، کشمیر اور جموں میں بالترتیب PESL کے لئے 57 فیصد اور 33 فیصد، اور ان ڈویژنوں میں NTPC کے لئے 72 فیصد اور 31 فیصد رہی۔مجموعی تکنیکی اور تجارتی نقصانات پہلے ہی 2022 میں 58 فیصد سے کم ہو کر اس وقت تقریباً 32 فیصد رہ گئے ہیں، انہیں 2028 تک کم کرکے 12 فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔اسی طرح سپلائی کی اوسط لاگت (ACS) اور اوسط ریونیو ریلائزڈ (ARR) کا فرق 3.11 روپے سے کم کر کے 1.29 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ بلنگ کی کارکردگی میں 56 فیصد سے 69 فیصد تک بہتری آئی ہے اور وصولی کی کارکردگی 75 فیصد سے بڑھ کر 94 فیصد ہو گئی ہے۔