جموں //جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے کئی علاقوں کا دورہ کیا ۔ یہاں جاری پریس بیان کے مطابق جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدرسنیل ڈمپل نے سروال ،رہاڑی،شیو نگر ،شکتی نگر،تلاب تلو ، بخشی نگر وغیرہ علاقوں کا دورہ کر کے ان علاقاجات کے ڈرئنیج سسٹم کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ناقص ڈرین ایج نظام کی وجہ سے تمام تر سڑکوں کی حالت خستہ ہو گئی ہے اور انہوں نے جے ایم سی اور پی ڈبلیو ڈی ،آر اینڈبی محکموں پر الزام لگایا ہے کہ ان محکموںنے ان نالیوں کی جگہ کوڑاکرکٹ کے پہاڑ کھڑے کر دئے ہیں جو قابل تشویش ہے ۔اور معاملے کی جانچ کے لئے ڈمپل نے ریاست کے گورنر سے اپیل کی کہ وہ کرائیم برانچ کے نام ہدایت جاری کر کے فوری طور پر مسلے کا حل نکالے تاکہ جموں کے باشندے بھی راحت کی سانس لے سکیں۔انہوں نے ریاست کے گورنر این این وہرہ اور ان کے صلاح کارو ں سے جموں شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے گورنر سے تالاب تلو تا بھگواتی سڑک اور امپھلا تا ہائی کورٹ سڑک کو کشادہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے اوراس موقع پر آکاش لتھرہ ،ایس منگو سنگھ،رامن شرما،ایس پرتاب،سنجیو گپتا اور مدن لال وغیرہ موجود تھے ۔