مینڈھر //مینڈھر میں قائم جموں و کشمیر بینک شاخ میں بھاری رش جمع ہونے کے ساتھ ساتھ کووڈ سے متعلقہ احتیاطی اقدامات کا مکمل فقدان پایا جارہا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ بینک شاخ کے ذریعہ وائرس کے پھیلا ئو کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ بینک میں آنے والے صارفین کیساتھ ساتھ بینک حکام بھی ماسک و دیگر احتیاطی اقدامات نہیں لے رہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ بینک شاخ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع رہتی ہے جبکہ بینک حکام رش کو کم رکھنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بینک میں آنے والے اکثر صارفین ماسک کے بغیر ہی داخل ہو جاتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بینک میں کووڈ کے پھیلا ئو کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات نافذ کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں جبکہ قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔