جموں//وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے جس کے چلتے جمعہ کی صبح گہری دھند سے معمول کی زندگی میں خلل ہوا اور کئی گھنٹوں تک ریل اور فضائی آپریشن متاثر رہا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں چلہ کلان کی شدید ٹھنڈ کے چلتے جموں میں بھی درجہ حرارت میں کمی درج ہو رہی ہے۔ معلو م ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح جموں کے بیشتر علاقوں میں گہری دھند چھائی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں معمول کی زندگی میںخلل واقع ہوا ۔ دھند سے جہاں عام زندگی درہم برہم ہوگئی جبکہ فضائی اور ریل آپریشن متاثر رہا۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق جموں صوبے میں اگلے چند دنوں تک دھند والی موسمی صورتحال برقرار رہے گی اور سردی سے کوئی راحت نہیںمل سکتی ہے تاہم دھند اور سرد حالات سے سڑک، ہوائی اور ریل ٹریفک کو متاثر کرکے عام زندگی کو متاثر کیا ہے ۔ جموں ہوائی اڈے کے اہلکار نے بتایا کہ دھند کی وجہ سے جمعرات کی رات دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور بعد میں روشنی بہتر ہونے پر آج صبح اڑان بھریں گی۔اس دوران ریلوے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹرینیں اپنے مقررہ وقت سے 2 سے 5 گھنٹے تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل رات سے ٹرینوں کا آپریشن متاثر ہوا ہے جبکہ ٹرینوں کی روانگی اور آمد بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ادھر ملک بھر سے آنے والے وشنو دیوی یاتریوں سمیت سیاحوں کو ٹرینوں کی تاخیر اور شدید سردی کے پیش نظر پلیٹ فارم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔