یو این آئی
جموں//پولیس نے جموں کے ستواری علاقے میں پیر کی شام دیر گئے دو آئی ای ڈیز بر آمد کیں جن کو بعد میں ناکارہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے آئی ای ڈیز کی بر آمدگی سے ایک بڑے سانحہ کو ٹالا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ستواری پولیس اسٹیشن کے پھالین منڈی علاقے میں پیر کی شام دیر گئے پولیس نے دو آئی ای دیز ،جن کے ساتھ ٹائمر لگا ہوا تھا، کو بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ ان آئی ای ڈیز کو معمول کے تلاشی آپریشن کے دوران بر آمد کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد بر آمد ہونے کے ساتھ ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس کو ناکارہ بنا دیا۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔