جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیرا حمد خان نے جے پی ڈی سی ایل پروجیکٹوں کے تحت جموں صوبے میں بجلی کے منظر نامے اور مختلف مرکزی معاونت والی سکیموںکی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری پی ڈی ڈی ایم راجیو ، ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل یشا مڈگل و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔میٹنگ کے دوران التوأمیںپڑے پروجیکٹوں ، مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت چلائے جارہے اہم کاموںکی تکمیل ، مرکزی ورکشاپوں / نئے ورکشاپوں کو وجود میں لانے ، تقسیم کاری نیٹ ورک کی ابتر کاری و دیگر مسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی ۔مشیر موصوف کو آئی پی ڈی ایس ، ڈی یو جی جے وائی ، پی ایم ڈی پی و کئی دیگر سکیموں پر جاری پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔مشیر موصوف نے اِن سکیموں کا جائزہ لینے دوران مرکزی معاونت والی سکیموں میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔تاہم انہوں نے پروجیکٹوں میں حائل رُکاوٹوں کو دُور کرنے کے لئے بھی صلاح دی تاکہ پروجیکٹوںکی تکمیل فوری طور یقینی بنائی جاسکے ۔میٹنگ میں مزید جانکاری دی گئی کہ جموں شہر و دیگر علاقوںمیں صد فیصد میٹرنگ کا عمل مشن موڈ کے تحت جاری رکھا گیا ہے تاکہ صارفین کو بلا خلل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔مشیر نے محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ صارفین کو سحری و افتخار کے اوقات کے دوران بلا خلل بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کٹھوعہ ، بٹوت اور راجوری میں تین میٹر ٹیسٹنگ لیب تعمیر کی جائے گی۔ اس بات کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی کہ بلوں کی تقسیم کاری کا عمل صد فیصد کیا جائے ۔مشیر موصوف نے خراب شدہ بنیادی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انجینئروںکو ہدایت دی کہ وہ خطے میں بجلی سے متعلق تمام خراب ڈھانچوں کی نشاندہی کریں تاکہ اُن کی جگہ مشن موڈ کے تحت دستیاب رقومات کو صرف کرنے کے بعد تقسیم کاری ، بنیادی ڈھانچے کو وجود میں لایا جاسکے۔مشیر موصوف نے کہاکہ جموں صوبے میں نئے ٹرانسفارمروں کی حصولیابی کے لئے 10کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔میٹنگ کے دوران ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل یشا مدگل نے محکمہ کی طرف سے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو تعمیر کرنے اور صارفین کو صد فیصد بجلی کی فراہمی و میٹرنگ کا عمل یقینی بنانے کے بارے میں تفصیلات دیں۔