جموں //انسداد رشوت ستانی بیورو نے جموں میں ایک تحصیلدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحصیلدار باہو فورٹ کے آفس میں کسی شخص کا کیس زیر التوا تھا جس کے بارے میں مذکورہ آفیسر رشوت کا تقاضا کررہا تھا۔ چنانچہ پیر کو مذکورہ آفیسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور اسے میڈ سٹی کے نزدیک رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔اسکے قبضے سے رشوت کی رقم بھی بر آمد کی گئی۔ اے سی بی نے اسکے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔