جموں سرینگر شاہراہ پر حادثہ ،1ہلاک ،2زخی

محمد تسکین
بانہال//جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رام بن ضلع میں بانہال کے شیربی بی کے نزدیک کولگام سے جموں جانے والے ایک ڈمپر کے سڑک سے الٹ جانے سے ایک ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد پولیس اور بانہال کے رضاکاروں نے 2 زخمیوں کو پانی میں ڈوبے تباہ شدہ ڈمپر کے ملبے سے نکال کر ایس ڈی ایچ بانہال منتقل کیا۔پولیس نے مرنے والے کی شناخت نواز احمد بٹ 33 ولد محمد امین بٹ سکنہ لائسو دمہال کولگام کے طور پر کی ہے۔زخمیوں میں زبیر احمد صوفی ولد مشتاق احمد صوفی سکنہ کونسربل ڈی ایچ پورہ کولگام اور پرویز احمد ولد بشیر سکنہ کونسربل ڈی ایچ پورہ ضلع کولگام شامل ہیں۔دونوں زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال سے جی ایم سی اننت ناگ ریفر کر دیا گیا ہے۔