منجاکوٹ //محکمہ گریف کی طرف سے جموں پونچھ شاہراہ پر تارکول بچھائے ہوئے ایک مہینہ بھی نہیں ہواکہ یہ تارکول اکھڑنے لگاہے ۔ گھمبیر براہمناں اور کٹارمل علاقہ میں دس دنوں کے اندر ہی بلیک ٹاپ اکھڑنا شروع ہوگیاجس پر لوگ گریف حکام کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔لوگوں کاکہناہے کہ اس سڑک پر پورے پانچ سال کے بعد تارکول بچھایاجاتاہے اور اگر گریف کی طرف سے اس قدر غیر معیاری کام ہوگاتویہ باعث تشویش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کام کے معیار کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ تارکول دس دنوں کے اندر ہی اکھڑنے لگاہے اور سڑک کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے ۔ انہوںنے خدشہ ظاہر کیاکہ غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیاگیاہے جس وجہ سے سڑک کی یہ حالت بنی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کٹار مل میں سڑک کو دیکھ کر گریف کی کارکردگی پتہ چل جاتی ہے ۔ لوگوں نے مانگ کی ہے کہ اس کام کی انکوائری کروائی جائے ۔