بانہال// جمعہ کو ضروری مرمت کے پیش نظر جموں سرینگر شاہراہ، ناشری اور بانہال کے درمیانی حصے میں گاڑیوں کی آمدورفت کےلئے بند رہی اور یہ سلسلہ اکتوبر 2020 کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لئے گئے فیصلے کے بعد سے مسلسل جاری ہے ۔ جمعہ کے روز ٹریفک بند رکھنے اور فورلین سڑک کا کام اگرچہ شاہراہ کے رکھ رکھاو¿ اور ضروری مرمت کے نام سے منسوب ہے ،تاہم ٹریفک بند رکھ کر جمعہ کے روز سڑک کے ا±ن مقامات پر ضروری کام انجام دیا جاتا ہے جو رواں ٹریفک کے دوران انجام دینا آسان کام نہیں ہے۔ رام بن بانہال سیکٹر میں زیر تعمیرفولین شاہراہ اگرچہ بہت ہی ابتر صورتحال سے گذررہی ہے تاہم بانہال اور ناشری ٹنل کے آر پار کئی مقامات پر سڑک کی کشادگی سے وہاں آنے والی پسیوں اور ٹریفک جام پر بہت حد تک قابو ہوگیاہے۔