جل شکتی ڈیلی ڈیجروں کا مستقلی کے مطالبہ کو لیکر احتجاج جاری

جموں//جمو ں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں جمعہ کے روز جل شکتی میں تعینات ڈیلی ویجروں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور سرکارسے مطالبہ کیا کہ اْن کی نوکریوں کو جلدازجلد مستقل کیا جائے۔اطلاعات کے مطابق بی سی روڑ جموں میں منگل کے روز ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے کہاکہ پچھلے تقریباً چھ ماہ سے وہ مسلسل احتجاج پر بیٹھے ہوئے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اْن کی مانگوں کو پورا کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکار نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔اْن کے مطابق وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی اور تن دہی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جل شکتی میں پچھلے بیس برسوں سے ڈیلی ویجروں کی نوکریاں مستقل نہیں کی گئیں جو قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اْن کی نوکریوں کو جلدازجلد مستقل کیا جائے تاکہ ڈیلی ویجروں کی دیریانہ مانگ پوری ہو سکے۔