ادہم پور//سٹیٹ لیگل سروسز اَتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین اور ایڈمنسٹریٹیو جج ادہم پور جسٹس راجیش بند ل نے اودھمپور کورٹ کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے فرنٹ دفتر کا افتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر ایس ایل ایس اے کے ممبر سیکرٹری محمد اکرم چودھری ، ڈی ایل ایس اے اوھمپور کے چیئرمین اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشزجج سنجے پریہار ، ایڈیشنل سیشن جج سی ایل باووریا ، سب جج پی ایل جسوال ، سیکریٹری ڈی ایل ایس اے سندیپ کور ، سب جج سپیشل موبائل مجسٹریٹ رومیش کمار ، منصف ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ ٹریفک انجنا راجپوت ، ڈسٹرکٹ موبائل مجسٹریٹ ٹریفک اَجے کمار ،منصف جنید میر ، ایس ایس پی راجیو اُوم پرکاش ، اے ڈی ڈی سی اشوک کمار ، اے ڈی سی گوویندر جیت سنگھ ، ایڈیشنل ایس پی راجندر کٹوچ اور دیگر افسران موجود تھے۔فرنٹ آفس درخواست دہند گان کو مفت قانونی اِمداد فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔یہ دفتر تمام ایامِ کار کے دوران کھلا رہے گااور یہاں ایک وکیل اور ایک پیرا لیگل رضاکار موجود رہیں گے جو متعلقین کو مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ قانونی مشورہ بھی دیں گے۔جسٹس بند ل نے بعد میں ہیڈ کوارٹر پر تمام عدالتوں کا معائینہ کر کے جوڈیشل افسروں کے ساتھ بات چیت کی۔اُنہوں نے تمام معاملات کو فوری طور نمٹانے پر زور دیا۔ جسٹس بندل نے بار ایسو سی ایشن کے ممبران کے ساتھ بات چیت کے دُوران انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جائز مانگوں کو پورا کیا جائے گا۔اُنہوں نے بار ممبران سے تلقین کی کہ وہ معاملات کی سیٹلمنٹ کے لئے مختلف طریقے کار سے اِستفادہ کریں۔اُنہوں نے نامزد ثالثوں سے تلقین کی کہ وہ ثالثی کے ذریعے معاملات نمٹائیں ۔جسٹس بِندل نے اُس عدالتی عمارت کا بھی معائینہ کیا جہاں پر اے ڈی آر سینٹر قائم کرنے کی تجویز ہے۔