سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے بمنہ سرینگر میں حج ہائوس کا دورہ کیا تاکہ حج 2022ء سے قبل وہاں دستیاب تمام سہولیات کا جائزہ لیا جاسکے۔اس دوران مشیر فاروق خان نے بٹہ مالو میں واقع راحت منزل یتیم خانہ کا دورہ کیااوروہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ مشیر نے نئے تعمیر شدہ ڈورمیٹری بلاک کا دورہ کیااور ایگزیکٹیو ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ بزرگ اور کمزور عازمین کی آسانی کے لئے وہاں لفٹ کی سہولیت نصب کریں ۔ اُنہوں نے اِنجینئران سے کہا کہ وہ اِس عمارت آرائش دیں جو پہلے کووِڈ ویلنس سینٹر کے طور پر اِستعمال ہو تی رہی ہے۔مشیر فاروق خان نے سی اِی او ، جموںوکشمیر حج کمیٹی عبدالسلام میر سے کہا کہ وہ اِس حج سہولیت کے لان کو خوبصورت بنائیں ۔ اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ زمین کے ایک حصے کو باغات اور دوسرے حصے کو خوبصورت باغ کے طور پر تیار کیا جائے تاکہ اس کے گرد و نواح کی کشش کو بڑھا یا جاسکے۔اُنہو ںنے حج کمیٹی کے اَفسران سے کہا کہ وہ حج کے دِنوں میں واچ اینڈ وارڈ اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ مستقبل میں سرمائی موسم میں حج عمارت میں ہیٹنگ اِنتظامات کرنے کے امکانات تلاش کریں۔ اُنہوں نے عازمین حج کو آنے والے حج میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کا بھی مشور ہ دیا۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس سہولیت میں ان کے قیام کو آرام دہ بنائیں اور انہیں ہر ممکن سہولیت فراہم کریں تاکہ یہ زندگی بھر کا موقعہ ان کے لئے یاد گار بن جائے۔ادھر مشیر فاروق خان نے پیر کوراحت منزل کا بھی دورہ کیااوروہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔مشیرنے یتیم خانے کی طرف سے چلائے جارہے اسکول کامعائنہ کیا اور کئی کلاسوں میں جاکر طلباء سے بات کی۔انہوں نے طلباء سے کہا کہ انہیں اپنے آپ کو کم تر نہیں سمجھنا چاہیے اوردیگر اسکولوں کے بچوں کے ساتھ ہر شعبے میں مقابلہ کرنا چاہے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ قوم کا اثاثہ ہیں اور پوری قوم ان کے مقاصدکے حصول میں ان کے ساتھ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ان کے مستقبل کو روشن بنانے کے لئے ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے ان کی زندگی او رمستقبل کو مزید روشن بنانے کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر کے طول و عرض سے اس سہولیت میں سینکڑوں یتیموں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر یتیم خانہ کی اِنتظامیہ کی تعریف کی۔مشیر موصوف نے منتظمین سے کہا کہ وہ اِن طلباء کے لئے تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اَپنے نمائشی دوروں ، پکنک اور دیگر سیرو تفریح کا منصوبہ بنائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت طلباء کو دی جانے والی تعلیمی اور دیگر سہولیات کے علاوہ اس طرح کی کوششوں میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کر ے گی۔اِس موقعہ پر مشیر فاروق خان نے یتیم خانہ کے ہوسٹل ، ڈائننگ ہال او ردیگر سہولیات کا بھی دورہ کیا ۔اُنہوں نے اِنتظامیہ سے کہا کہ بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں کیوں کہ یہ ایک قابل قدر کام ہے ۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کشمیر بشیر احمد ڈار اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔